پارا چنار پاکستان میں شیعہ کمیونٹی کیساتھ ہو رہے ظلم و ستم پر اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی قو نصلیٹ کے سامنے اسکاٹ لینڈ میں شیعان حیدر کے اداروں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے احتجاج کیا اور قونصلیٹ میں اپنی احتجاجی یادداشت بھی جمع کروائی احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت پارا چنار میں شیعہ کمیونٹی کیساتھ ہونے والے ظلم و ستم پر خاموش ہے ،اور حیرت ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی میڈیا اس ظلم کو ہائی لائٹ نہیں کر رہا ،،پارا چنار میں نوجوانوں کی گردنیں کاٹی جا رہی ہیں ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے ،،شیعان حیدر بھی پاکستان کے شہری ہیں اُن سے یہ حق کیوں چھینا جا رہا ہے ،،اس مو قع پر شیعہ کمیونٹی کے عہدیدا را ن کو قونصلیٹ کے عملہ نے یقین دلایا کہ آپ کی درخواست پاکستانی حکومت تک پہنچائی جائے گی اور اس پر عمل درآمد بھی کرایا جائے گا ،جن اداروں اور افراد نے شرکت کی ان میں ولی الحسن ٹرسٹ ایڈنبرا کے مولانا اختر عباس زینبی ،،برادر آصف ،،برادر کاشان ،،صدر برادر شبیر حسین ،،ادارہ الھُدیٰ سنٹر سے مرزا لیاقت بیگ ،،سید ناصر جعفری ،،سید نجف جعفری ،،ملک بوٹا ،،شیعہ اسلامک سنٹر کے ملک عدنان اور دیگر شامل تھے ۔
#Protest #Shiacommunity #scotland